پاکستانی شوبزانڈسٹری کی حقیقی سپرسٹارکون؟ نتاشاعلی نے درجہ بندی کردی

لاہور۔معروف اداکارہ نتاشا علی نے ایک حالیہ گفتگو میں خود کو ساتھی فنکاراؤں حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف اداکاراؤں کی اداکاری کو نمبرز کے ذریعے پرکھا، اور ’’ڈمپل گرل‘‘ ہانیہ عامر کو سب سے اعلیٰ اداکارہ تسلیم کرتے ہوئے 10 میں سے مکمل 10 نمبر دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہانیہ عامر کا دور عروج پر ہے۔

نتاشا علی نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو 9، عائزہ خان کو 8، جبکہ اقرا عزیز اور مہوش حیات کو 7 نمبر دیے۔ اس کے علاوہ عائشہ عمر، حریم فاروق اور ثروت گیلانی کو 5 سے 6 نمبر ملے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان سے ان کی اپنی اداکاری کے متعلق سوال کیا گیا تو نتاشا نے خود کو 6 نمبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں