اسلام آباد کے کال سینٹر پر چھاپہ،5غیر ملکی اور60پاکستانی گرفتار

اسلام آباد ۔اسلام آباد جی-10 میں غیر قانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے نے بڑا چھاپہ مارا ہے اور چھاپے کے دوران پانچ غیر ملکی شہری گرفتار، 60 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں

این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں نوجوان لڑکے لڑکیاں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے مقامی سہولت کاروں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔

ایجنسی کا بڑا ایکشن، ملکی قوانین کی دھجیاں اڑانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، غیر قانونی نیٹ ورکس کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیس ہے۔

غیر قانونی کاروبار چلانے والوں کیخلاف دائرہ تفتیش وسیع کر دی گئی ، ملک دشمن سرگرمیوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں