اسلام آباد ۔نجی گاڑیوں کے بعد اب پنجاب میں موٹرسائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفیکیٹ ضروری ہوگا۔ موٹرسائیکلوں کو تکنیکی معائنہ کروانے کے بعد ایک سال کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ نے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس سے اس نئے اصول کے نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اب اس پالیسی کو جلد موثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔
دریں اثنا، صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ایل پی جی استعمال کرنے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خاص اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جو تمام بڑے بس ٹرمینلز پر معائنہ اور کارروائی کر رہے ہیں۔











