لاہور۔ومبلڈن چیمپیئنز ڈنر میں جینک سینر اور ایگا سوائیٹک نے اسٹیج پر ایک رومانوی رقص پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر مینز سنگلز کے اطالوی فاتح جینک سینر بلیک ٹائی سوٹ میں نہایت پر وقار انداز میں شریک ہوئے، جبکہ خواتین کی سنگلز چیمپیئن ایگا سوائیٹک نے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس میں شرکت کر کے توجہ کا مرکز بنیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے اس تقریب کے دوران مختصر مگر دلکش رقص کیا، جسے حاضرین نے تقریباً 20 سیکنڈز تک خوب انجوائے کیا۔ ان کا یہ رقص سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین نے اسے خوب سراہا۔
ومبلڈن کا چیمپیئنز ڈنر، جسے 1977 سے ’وشال چیمپیئنز بال‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، ٹینس کے سالانہ ایونٹ کی ایک باوقار اور روایتی تقریب مانی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ جینک سینر نے مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے کارلوس ایلکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ایگا سوائیٹک نے خواتین کے سنگلز فائنل میں امریکی کھلاڑی انیسمووا کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔











