اسلام آباد ۔ڈی ایچ اے 5 میں بہہ جانے والے باپ بیٹی اور گاڑی تاحال نہ مل سکی، تلاش رات کے وقت بھی جاری رہا ۔ ریسکیو ٹیمیں دریا کے کنارے موجود ہیں ۔
گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہی جس کے نتیجے میں کئی درخت گرگئے اور گاڑیاں پھنس گئیں
جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ڈی ایچ اے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کار سوار 2 افراد کرنل (ر) اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔
نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیموں نے رات گئے دوسرے دن بھی باپ بیٹی کی تلاش جاری رکھی ہے











