عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور فیشن کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت، عائزہ خان نے حالیہ دنوں میں نیدرلینڈز سے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو کر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عائزہ خان نے 2013 میں ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اور بعد ازاں میرے پاس تم ہو میں مہوش کے یادگار کردار نے انہیں عالمی سطح پر شناخت دلائی۔ اپنے فنی سفر میں انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

ان دنوں وہ موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بیرون ملک قیام پذیر ہیں اور اپنے فینز کے ساتھ خوبصورت مناظر اور لمحے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کر رہی ہیں۔ حالیہ تصاویر میں انہیں نیدرلینڈز کے سرسبز میدانوں میں صبح کے وقت یوگا کرتے ہوئے اور پُرسکون فضا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو خوش آمدید کہا اور لکھا: “صبح بخیر، آپ سب کے لیے آج کے دن سکون، مثبت سوچ اور نرمی سے بھری توانائی کی دعا ہے۔”

ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان کے لیے محبت اور تحسین کا اظہار کیا، ان کی فطری خوبصورتی اور مثبت طرزِ زندگی کی کھل کر تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں