راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی

غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے معاملے میں عدالت کے حکم پر راولپنڈی کے چھتی قبرستان، پیرودھائی میں مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔

قبر کشائی کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو قبرستان میں تعینات کیا گیا، جب کہ قبر کے اطراف قناتیں لگا کر شامیانے نصب کیے گئے تاکہ کارروائی کو محفوظ اور باپردہ بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موجود رہی، جبکہ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ نشاندہی کے لیے دو زیر حراست ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو بھی موقع پر لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں