اسرائیل کے وزیردفاع یؤاف گالانت نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔
اتوار کے روز رامون ایئر فورس بیس کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی جانب سے اسرائیل کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رہا، تو اسرائیلی فضائیہ ایک مرتبہ پھر تہران تک پہنچے گی، اور اس بار حملے کا ہدف براہ راست خامنہ ای ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کاتز نے ایک اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ خامنہ ای کو ایک دوٹوک پیغام دینا چاہتے ہیں: “اگر آپ اسرائیل کو دھمکاتے رہے تو ہمارے طیارے دوبارہ تہران کا رخ کریں گے، اور اس بار آپ کو ذاتی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔”
یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہ شدید کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جو 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد شروع ہوئی۔ ان حملوں میں ایران کی فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
جوابی کارروائی میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا، جبکہ امریکی افواج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی بمباری کی۔ یہ تنازعہ بالآخر 24 جون کو امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر اختتام پذیر ہوا۔











