پاکستانی سوشل میڈیا پر متحرک ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اس بار ان کے قریبی دوستوں کی مبینہ نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رجب بٹ سے منسلک چند معروف ٹک ٹاکرز، جن میں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی شامل ہیں، کی غیر مناسب نوعیت کی ویڈیوز حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ یہ ویڈیوز مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہیں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، خاص طور پر اُن رویوں پر اعتراض کیا جا رہا ہے جن میں بظاہر مذہبی رجحانات ظاہر کیے جاتے ہیں، جبکہ پس منظر میں اس کے برعکس طرز عمل سامنے آ رہا ہے۔
رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کے موبائل ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد پھیلائی گئی ہیں، اور ان کا اس میں کوئی ذاتی ارادہ شامل نہیں تھا۔
دوسری طرف، سوشل میڈیا پر یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر ایسی نجی ویڈیوز بنائی ہی کیوں گئیں؟ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی وائرل ہونے کی ممکنہ وجہ قریبی افراد یا خود ساختہ غفلت بھی ہو سکتی ہے۔
مزید یہ کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بحث میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ویڈیو کال میں حیدر شاہ جس فرد سے رابطے میں نظر آتے ہیں، وہ ممکنہ طور پر خود رجب بٹ ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
علاوہ ازیں، رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں دبئی میں ایک ساتھ مقیم ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں انہیں قوالی نائٹ سمیت مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جن میں ان کی مشابہت والی لباس کی انتخاب بھی زیرِ بحث ہے۔
یہ بھی الزام سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو نظرانداز کر رہے ہیں، جس پر صارفین نے تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں پر باضابطہ طور پر رجب بٹ یا زارا ملک کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔











