ایس آئی ایف سی کی شراکت سے پاکستان میں براہِ راست بین الاقوامی سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مالی سال 2025 کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تناظر میں چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نے اہم کردار ادا کیا، جن میں چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست رہا۔
مالی سال 2025 کے دوران چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں 496.9 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ جنوبی کوریا نے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو تقویت دی۔
جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ترکیہ کی جانب سے کی گئی 9.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے ہونے والا یہ سرمایہ کاری کا اضافہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔











