انڈر 19 عالمی والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پورٹوریکو کوہرادیا

انڈر 19 عالمی والی بال چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں پاکستان نے پورٹوریکو کو 0-3 سے شکست دے دی۔

ازبکستان کے شہر تاشقند میں پیر کو کھیلئے گئے میچ میں پاکستان نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں 25-20، 25-20 اور 25-15 سے جیت کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔

پاکستان کا اگلا مقابلہ آج اسی گراؤنڈ پر ارجنٹائن سے ہوگا، جو دن 11 بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں