اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست کومل میر کے لیے ان دنوں رشتوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
کومل میر حالیہ دنوں میں جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین کی جانب سے ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران کئی مداحوں نے ان سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں، بغیر نام لیے، یہ اشارہ دیا کہ ان کی ایک قریبی دوست کو اس وقت متعدد رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل ہونے والے کلپ میں یشما نے کہا کہ وہ اُن کی بہت اچھی دوست ہیں، اور حالیہ دنوں میں اُن کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ اُنہیں اپنی بہو بنانے کے خواہش مند ہیں۔
یشما گل نے یہ بھی کہا کہ وہ خود بھی جلد از جلد شادی کرنا چاہتی ہیں۔
ادھر کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے مرد سے شادی کو ترجیح دیں گی جو مالی طور پر خوشحال ہو، چاہے وہ وفادار نہ بھی ہو۔
اداکارہ نے رائے دی کہ آج کے دور میں وفاداری کی امید رکھنا ایک غیر حقیقت پسندانہ سوچ ہے کیونکہ موجودہ زمانے میں لوگ عام طور پر وفاداری نہیں نبھاتے، اسی لیے وہ معاشی طور پر مستحکم رشتے کو ترجیح دیتی ہیں، چاہے اس میں وفاداری نہ ہو۔











