کاجل نے جوان رہنے کا راز بتا دیا

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے 50 برس کی عمر میں جوان اور تندرست نظر آنے کے اپنے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کاجول نے اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرزِ زندگی سے متعلق متعدد دلچسپ باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔ 50 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ بڑھتی عمر کو لے کر کبھی کبھار پریشان ہوتی ہیں، لیکن وہ اسے خوش نصیبی بھی تصور کرتی ہیں، کیونکہ ان کے بقول کئی لوگ جوانی کی دہلیز پر ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں۔

کاجول نے زور دیا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسانی آنکھیں اُس کی عمر اور جذبات کو ظاہر کرتی ہیں۔ اگر کوئی تھکن یا زندگی سے اکتاہٹ محسوس کر رہا ہو تو وہ سب سے پہلے آنکھوں اور چہرے سے ظاہر ہونے لگتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی صحت مند زندگی اور خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پیتی ہیں، 8 سے 10 گھنٹے کی نیند کو معمول بنائے رکھتی ہیں، چہرے کی صفائی کا خاص اہتمام کرتی ہیں، اور ہر رات سونے سے پہلے نائٹ کریم لگانا نہیں بھولتیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کرتی ہیں۔

کاجول نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ زندگی کے آنے والے برس بھی اسی اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ گزاریں۔

یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کاجول نے 1992 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، اور حال ہی میں ان کی نئی فلمیں “سرزمین” اور “ماں” ریلیز ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں