اسلام آباد ۔واٹس ایپ جلد ہی اپنے اینڈرائیڈ ایپ کے کیمرہ فنکشن میں نائٹ موڈ کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، جس کی آزمائش بیٹا ورژن میں شروع کی جا چکی ہے۔
بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کیمرہ میں ایک نیا نائٹ موڈ آپشن شامل کیا گیا ہے، جو اس وقت مخصوص بیٹا صارفین کو دستیاب ہے۔
کیمرے کی اسکرین پر فلش آئیکن کے ساتھ ایک چاند کی شکل والا بٹن دیا گیا ہے، جسے دبانے سے نائٹ موڈ کو فعال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر خودکار طریقے سے روشنی کے لحاظ سے فعال یا غیر فعال نہیں ہوتا، بلکہ صارف اسے دستی طور پر کنٹرول کرتا ہے۔
یہ کم روشنی والے ماحول میں ایکسپوژر بڑھا کر اور نائز کم کر کے تصویر کی وضاحت بہتر بناتا ہے، خاص طور پر اُن حصوں میں جہاں سائے زیادہ ہوتے ہیں، وہاں مزید تفصیل دکھائی دیتی ہے۔
البتہ اگر روشنی بہت کم ہو، تو تصویر کا معیار صرف معمولی حد تک بہتر ہو سکتا ہے۔ یہ فیچر کسی بھی طرح پیشہ ور فوٹوگرافی کا مکمل متبادل نہیں ہے۔











