عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کو حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا جائے، تاہم ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی کہ اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اس معاملے سے متعلق کوئی حکم موجود ہو، تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگر نامزد افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا پر سماعت مؤخر کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 6 اگست مقرر کی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہوئے، اس لیے ان کی گرفتاری کا حکم برقرار رکھا جاتا ہے اور پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں