عالمی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار میں صرف 2 فی صد اضافہ

اسلام آباد ۔میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا کرنے کے جس معاہدے پر اتفاق ہوا تھا، اس کے دو سال بعد بھی ممالک اس سمت میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں کر پائے ہیں۔ معاہدے کے بعد سے عالمی سطح پر سبز توانائی کی پیداوار میں صرف 2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سال 2030 کے لیے دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کے مجموعی اہداف 7.4 ٹیرا واٹ تک پہنچ چکے ہیں، جو کہ 2022 کے مقابلے میں توانائی کی دوگنی مقدار ہے۔ لیکن اگر COP28 کے تین گنا اضافے کے ہدف کو مدنظر رکھا جائے تو مطلوبہ مقدار 11 ٹیرا واٹ بنتی ہے، جس کے مقابلے میں موجودہ ہدف میں 3.7 ٹیرا واٹ کی بڑی کمی موجود ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کئی ممالک ابھی صرف صلاحیت کو دوگنا کرنے تک ہی محدود ہیں۔

COP28 کانفرنس کے بعد اب تک 22 ممالک نے اپنے قومی اہداف پر نظرثانی کی ہے، جن میں زیادہ تر یورپی یونین سے تعلق رکھتے ہیں۔ یورپی بلاک کے علاوہ صرف سات ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنی توانائی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

دنیا کے بیس بڑے بجلی پیدا کرنے والے ممالک کی توانائی سے متعلق حکمت عملیوں میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں