لاہور۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو پنجاب بھر سے ریشنلائزیشن کیلئے 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں جن میں سے 7 ہزار دو سو درخواستوں پر تبادلے کی حتمی منظوری بھی دے دی گئی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کو صوبہ بھر سے ریشنلائزیشن کیلئے 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے307 اساتذہ کی درخواستیں مسترد اور9600 اساتذہ کو منتخب کرلیا گیا،6779 اساتذہ کی درخواستوں کو غیر منتخب قرار دے دیا گیا۔
تمام منتخب اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 2 اگست کو جاری کردیئے جائیں گے،لاہور میں 648 اساتذہ میں سے463 اساتذہ منتخب ہوئےجبکہ لاہور میں 200 سے زائد اساتذہ کی درخواستیں مسترد کی گئیں،مسترد ہونے والے اساتذہ کو خود بخود کمپیوٹر کےذریعے ٹرانسفر کردیا جائے گا۔











