129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انگلینڈ کے تیز گیند باز گَس ایٹکنسن نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن ایک نایاب اعزاز حاصل کرتے ہوئے 129 برس پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایٹکنسن، جو انجری کے سبب سیریز کے ابتدائی چار میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے، نے شاندار انداز میں میدان میں واپسی کی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے یشسوی جیسوال، دھروو جورَیل، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں اور پانچ وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دیا۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ایٹکنسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 13 میچز میں 21 کی اوسط اور 34.9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں مکمل کر لیں۔

یہ اعزاز اس سے قبل صرف انگلینڈ کے لیجنڈری بولر جارج لوہمن کے پاس تھا، جنہوں نے 1896 میں 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 129 سال بعد ایٹکنسن نے یہ کارنامہ دہرا کر تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ 36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اوول میں جاری آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جسے مہمان ٹیم نے 224 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور 23 رنز کی برتری حاصل کی۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے۔ یشسوی جیسوال 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ نائٹ واچ مین آکاش دیپ 4 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بھارت کو اس وقت تک 52 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں