اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور ممکنہ علیحدگی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم “آپ کا سرور” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہنسیکا اور ان کے شوہر سہیل کی شادی کے دو سال بعد تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں اب علیحدہ رہائش اختیار کر چکے ہیں — ہنسیکا اپنی والدہ کے ساتھ جبکہ سہیل اپنے والدین کے گھر منتقل ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں دونوں نے شادی کی تھی اور ہنسیکا، سہیل کے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ تاہم خاندانی زندگی کے تقاضوں کے باعث بعد ازاں دونوں نے اسی عمارت میں علیحدہ فلیٹ لے کر رہائش اختیار کر لی تھی۔ باوجود اس کے، تعلقات میں تناؤ کم نہ ہو سکا اور بالآخر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جب بھارتی میڈیا نے ان خبروں پر سہیل کتوریہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو سراسر “غلط” قرار دیا۔ دوسری جانب ہنسیکا موٹوانی کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بعض لوگوں نے ہنسیکا پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست کو دھوکہ دے کر اُس کے شوہر، یعنی سہیل کتوریہ سے مبینہ تعلق قائم کیا اور بعد ازاں شادی کی، اور اب وہی عمل اُن کی ازدواجی زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں