سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا

اسلام آباد ۔پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تیزی، کاروبار بلند ترین سطح پر بند ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 984 پوائنٹس اضافے سے 143037 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 143281 رہی۔

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 142052 کی سطح پر ہوا تھا، مجموعی طور484 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار،239کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 282.66 روپے سے کم ہوکر 282.57 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوکر 285.15 روپے پر آگیا,اوپن مارکیٹ میں یورو 66 پیسے کمی کے بعد 329.64 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے اضافے سے 379 روپے تک پہنچ گیا، یو اے ای درہم 77.60 روپے پر برقرار ہے۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال5 پیسے کم ہوکر 75.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں