سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست بولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں جوش و خروش سے منائی گئی۔

سعدیہ اقبال نے اپنی ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعدیہ اقبال نے اُمید ظاہر کی کہ انشاءاللہ آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ جیت کر خوشی کا یہ موقع مزید یادگار بنا دیا جائے گا۔

ادھر پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز بدھ کو ڈبلن میں ہوگا۔

بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی گرین شرٹس فتح کے عزم سے سرشار ہیں، جبکہ سیریز کے باقی دونوں میچز بھی اسی گراؤنڈ میں 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں