آئمہ بیگ کی دوست کے ساتھ نکاح کی خبریں

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی ساتھی زین احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، آئمہ بیگ اور زین احمد کا نکاح کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب کے دوران انجام پایا۔ اس تقریب کی ایک تصویر گزشتہ شب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس سے ان کے نکاح کی خبروں کی تصدیق ہو گئی۔ یہ جوڑا اب باقاعدہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکا ہے اور نئی زندگی کی شروعات کر چکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ منگنی ختم ہونے کے بعد آئمہ کو کئی بار زین احمد کے ساتھ دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں