آئمہ بیگ نے شادی کی تصویر وائرل کر دی

کراچی ۔ نامور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئمہ بیگ کی کینیڈا میں زین احمد سے خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی طرف سے اس کی تردید یا تصدیق کے منتظر تھے۔

گردش کرتی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ نے برانڈ ’راستہ‘ کے کریٹو ڈائریکٹر زین احمد سے کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران نکاح کر لیا ہے۔

تاہم اب آئمہ بیگ نے شادی ہونے کا باضابطہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے گزشتہ شب (5 اگست 2025) اپنے دوست سے شادی کر لی، الحمد اللہ۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اب بھی ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ خواب ہے لیکن یہ حقیقت ہی ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کی اس سے قبل اداکار شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں گلوکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں منگنی ٹوٹنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اور شہباز شگری کے درمیان پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے تھے جو لوگ نہیں جانتے اور میں بھی اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ ان میں کچھ لوگ شامل تھے اور میں اب ان لوگوں کو بے نقاب نہیں کرنا چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں