روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مثبت اختتام

اسلام آباد ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.67 روپے سے کم ہوکر 282.56 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 558 پوائنٹس اضافے سے 145647 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کی۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 146081 رہی،گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 145088 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں