اسلام آباد ۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈقائم ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 282.47 روپے سے کم ہوکر 282.45 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس 1.06 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 46 ہزار 929 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔











