مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو والد کی ہمشکل قرار دے دیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی سابق اہلیہ اور اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی “ہیپی آورز” کی شوٹنگ کے دوران، ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیویارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح ان کی دلکشی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا کم عمر روپ اور والد کی جیتی جاگتی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوری کو بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنا چاہیے، جب کہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سوری کی مسکراہٹ بالکل ٹام سے ملتی ہے اور وہ اپنے والد کی طرح بےحد حسین ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کیٹی ہولمز اور ٹام کروز کی بیٹی سوری 2006 میں پیدا ہوئی تھی، جبکہ یہ جوڑی 2012 میں علیحدہ ہوگئی تھی۔

مزید یہ کہ حالیہ دنوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ٹام کروز اپنی ساتھی اداکارہ انا ڈی آرمس کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور دونوں کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جب کہ ٹام کی سابقہ اہلیہ کیٹی ہولمز بھی اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ رومانس میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں