سونے کی قیمتوں میں پھر کمی

اسلام آباد ۔عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی ،فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 300روپے ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 5ڈالر کی کمی سے 3ہزار 356ڈالر کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمتیں 429روپےسے کم ہوکر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں