رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد جارجینا سے منگنی کر لی

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال کے تعلق کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی۔

40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ کو قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی، جو جارجینا نے قبول کرلی۔

جارجینا نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہے اور وہ بڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: “میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کے لیے۔”

رونالڈو اور جارجینا کی کہانی 8 سال قبل میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملاقات سے شروع ہوئی، جس کے بعد 2017 میں انہیں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں کے پانچ بچے ہیں، جن میں جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کرگیا تھا۔ اب منگنی کے بعد مداح ان کی شادی کی خبر کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں