انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد ۔انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں فوری بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزارتِ داخلہ کے تیار کردہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ترمیمی بل کو قومی اسمبلی کے قواعد معطل کر کے پیش کیا جائے گا، جبکہ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کے قواعد معطل کرنے کے بعد پہلے بل پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی منظوری لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں