’ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جارہا ہے‘، 27 یورپی ممالک کا اسرائیل کو سخت پیغام

لندن: برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلا رکاوٹ اور محفوظ امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے۔

غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر جاری مشترکہ اعلامیے میں یورپی ممالک نے کہا کہ یہ بحران ناقابلِ برداشت حد تک جا پہنچا ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ “ہمارے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے”۔

یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام عالمی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے، اقوام متحدہ اور دیگر ریلیف تنظیموں کو محفوظ رسائی فراہم کرے، اور امدادی مراکز پر جان لیوا حملوں کا سلسلہ ختم کرے تاکہ شہریوں اور امدادی اہلکاروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ فضائی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ بھوک اور خوراک کی شدید کمی کے باعث 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد غذائی قلت سے اموات کی مجموعی تعداد 227 ہو گئی ہے، جن میں 103 بچے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں