گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور۔پاکستان کے مشہور نوجوان گلوکار حسن رحیم نے رشتۂ ازدواج میں بندھ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

حسن رحیم کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

مداح اس بات کو جاننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار نے اپنی کزن سے شادی کی ہے۔

چترال سے تعلق رکھنے والے حسن رحیم شادی کے موقع پر اپنے روایتی لباس میں نہایت پرکشش دکھائی دے رہے تھے، جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

شادی کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب شریک ہوئے، جبکہ ویڈیو میں حسن رحیم بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں