امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر

اسلام آباد ۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2025ء کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے کسی بھی اختلاف سے بالاتر ہو کر اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت آج بھی اور آنے والے کل میں بھی تیار ہے اور تیار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں