کراچی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 367 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں دیکھی گئی، جبکہ بڑی کمپنیوں جیسے ڈی جی خان سیمنٹ، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔











