سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،100انڈکس ڈیڑھ لاکھ کی سطح عبور کرگیا

اسلام آباد۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج بھی انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

بعد ازاں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1234پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 49ہزار 430پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

اس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک میں مزید تیزی دیکھی گئی جب کہ  1835پوائنٹس کی بڑی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 50ہزار 031پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1574پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 49ہزار 770پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں