لاہور۔پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور جاپان کے وزارت خارجہ کے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما کی ملاقات میں ہوا جو ٹوکیو میں جاپانی دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جو معاشی، ٹیکنالوجیکل اور معاشرتی ترقی کا گہوارہ ہے اور اس کی انسانی قدروں کے ساتھ جڑی ہوئی ترقی دنیا بھر کے لیے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں جاپان کے ترقیاتی ماڈل کو نافذ کرنا چاہتی ہیں تاکہ عوام کو جدید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
مایا جی ٹاکوما نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاپان کی پہلی سرکاری دورہ کرنے والی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔











