مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو؛ بھارتی فوج کی ڈرون پَرہار دوم مشقیں

نئی دہلی ۔بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کا جنگی جنون بےقابو ہوتا جا رہا ہے، جہاں بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں ہو رہی ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا جارحانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مودی سرکار آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے بڑے ہتھیاروں کے بعد عسکری ڈرونز پر انحصار کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ نے اگرتلا میں 18 اگست کو ڈرون پَرہار دوم فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے انضمام اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ ڈرون پرہار دوم مشق کا مقصد فوجی فارمیشنز کے درمیان ہم آہنگی اور بہترین حربی تیاری کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی فوج نے ڈرونز کے ذریعے انٹیلی جنس، نگرانی اور معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں