روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.92 روپے سے کم ہوکر 281.90 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284.10 روپے،یورو1.69 روپے سستاہوکر 329.18 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.03 وپے سستاہوکر 380.70 روپے ، درہم 5 پیسے سستاہوکر 77.35 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 75.65 روپے پر برقرارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں