لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع کردی گئی۔
ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی۔
درخواست گزار کے مطابق ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا۔ ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی۔ ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
—-
راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 5 نئے کیسز رپورٹ
راولپنڈی ۔راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید پانچ کیسسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔
ڈینگی وائرس سے متاثرہ 28 افراد ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ 11 لاکھ 44 ہزار 746 مقامات کو چیک اور 93453 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2895 مقدمات درج جبکہ 1222 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے 2996 ٹکٹ جاری کیے ہیں اور 62 لاکھ 52 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔











