اسلام آباد۔ای او بی آئی پنشنرزکیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام پنشنرز کو اگست کی پنشن کے ساتھ بمہ واجبات یکم ستمبر کو ملے گا۔
اولڈ ایج بینیفٹ میں جو بنیادی پنشن میں 1500 روپے اضافہ کیا گیا تھا وہ تمام واجبات کے ساتھ ستمبر کی پنشن میں تمام پنشنرز کو ملے گا۔
اس سلسلے میں ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کو ملنے والی پنشن میں تمام بقایا جات کے ساتھ پنشن مل جائےگی۔
ای او بی آئی پنشن میں 1500 روپیہ ماہانہ اضافہ ہوا تھا جو کہ یکم جنوری 2025 سے دیا جائے گا۔











