سرکاری حج سکیم،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے

اسلام آباد ۔سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے۔

طویل دورانیہ کے حج کے لیے 38 ارب 34 کروڑاورکم دورانیہ کے حج کے لیے 23 ارب10 کروڑ روپے جمع کرائے گئے،آئندہ برس طویل دورانیے کےحج کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کےمطابق مجموعی طور پرایک لاکھ 18 ہزار 696 درخواستیں موصول ہوئیں،طویل دورانیے کےحج کے لیے 76 ہزار 683 اورکم دورانیے کےحج کے لیے 42 ہزار 13 درخواستیں جمع کرائی گئیں،کم مدت کا حج پیکج 20 سے 22 روزاورطویل دورانیہ کا حج 40 روز پرمشتمل ہے۔

کم دورانیہ کےلئےحج درخواستوں کا تناسب 35.4 فیصد رہا،84 ہزار 303 عازمین نےمشترکہ کمرے کا انتخاب کیا،11ہزار 489 عازمین دو بستروں والے کمرے کے خواہاں ہیں،7 ہزار 466 عازمین تین بستروں والے کمرے میں قیام کریں گےجبکہ15 ہزار 438 درخواست گزاروں نےفیملی روم (4 تا 6 افراد) کا انتخاب کیا۔

آئندہ حج کے لئےتمام عازمین کے لیےقربانی کی رقم جمع کرانا لازمی ہے،تمام 1 لاکھ 18 ہزار 696 عازمین کو جمع کرائی گئی رقم سے قربانی کی سہولت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں