صنعا۔صنعاء میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حوثی وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے باوجود حوثی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حوثی صدارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمارے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنے فرائض بدستور سرانجام دیتے رہیں گے۔
حوثی قیادت نے غزہ کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے اور اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملے کے بعد یمن میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور حوثیوں نے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔











