الیکٹرک گاڑیوں ،کاروں، ایل سی ویز،وینز اورجیپوں کی فروخت میں 28فیصداضافہ

رواں مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد کا اضافہ ہواہے۔ پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 11034یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 8589یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر49فیصد کی کمی ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں