حماس کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع اور اہل خانہ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گزشتہ روز انہیں فلیٹ پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک حماس کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ میں اپنے فلیٹ پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں