افغان صوبہ ننگرہار طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی، متعدد عمارتیں تباہ

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک خوفناک زلزلہ آیا جس نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زلزلے کا مرکز جلال آباد کے قریب تھا، اور اس کی گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا۔

یہ زلزلہ اتنی شدت کا تھا کہ اس کے اثرات دور تک محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد تقریباً 20 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ننگرہار کے محکمہ صحت کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مختلف حادثات میں 9 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت نازک ہے، اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں