وسیم اکرم کا بابر اعظم کو دباؤ سے نکلنے، تنقید نظر انداز کرنے کا مشورہ

سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دے دیا۔ سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اسٹار بیٹر بابراعظم کی حالیہ کارکردگی اور فارم پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کو ہدایت کی کہ وہ دباؤ سے نکلیں، تنقید کو نظر انداز کریں اور اپنی کلاس پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے بہترین اننگز کھیلیں۔

وسیم اکرم نےکہا کہ بابر اعظم ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ میں بابر کو یہی مشورہ دوں گا کہ پْرسکون رہیں، غیر ضروری پریس کانفرنسز کو اہمیت نہ دیں اور یاد رکھیں کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ کے لیے ہے، محنت جاری رکھیں، آپ دوبارہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوں گے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگرچہ بابر اعظم پہلے ہی عالمی معیار کے بیٹر ہیں لیکن ان کی بہترین کارکردگی ابھی آنا باقی ہے، وہ مستقبل میں پاکستان کو اہم فتوحات بھی دلوائیں گے۔ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، ان میں ٹیلنٹ موجود اور تسلسل بھی ہے لیکن اب وقت آگیا کہ وہ اپنی بیٹنگ سے دو سے تین بڑے میچز جتوا کر اپنی حیثیت مزید منوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں