ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔











