سونا ہزاروں روپے مہنگا، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعدسونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے کے بعد 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں