تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

ہری پور: تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد گنجائش سے بڑھنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق، تربیلا ڈیم کا سپل وے آج صبح کھولا جائے گا اور اس سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی خارج کیا جائے گا۔

ادھر ڈی سی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے کناروں پر آباد لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں پانی کی سطح 1550 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں