پاکستان میں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن

اسلام آباد ۔پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا عمل جاری، رواں سال دوسری بار ملک میں چاند گرہن دیکھا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ رات 9 بج کر 27 منٹ پر چاند کو گرہن لگنے کا عمل شروع ہوگیا، جبکہ مکمل چاند گرہن شب 10 بج کر 31منٹ پر تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر تھا جبکہ مکمل چاند گرہن کا اختتام رات 11 بج کر 53 منٹ پر ہوا۔

جزوی چاند گرہن رات 12 بج کر57منٹ پرختم ہوگا جبکہ چاندگرہن رات 1بج کر 55 منٹ پر مکمل طور پر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا۔

جزوی چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہو گا، رات 1 بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

اتوار کا سورج گرہن ’ بلڈ مون’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ اس دوران چاند کا رنگ سرخ دکھائی دیتا ہے۔ جب سورج، زمین اور چاند ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے، جس سے وہ خوفناک اور گہرا سرخ دکھائی دیتا ہے، یہ ایک ایسا منظر جس نے ہزاروں سالوں سے انسانوں کو حیران کر رکھا ہے۔

شمالی آئرلینڈ کی کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے ماہر فلکیات ریان ملیگن نے اس کی وضاحت یوں کی ہے کہ چاند سرخ اس لیے دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس تک پہنچنے والی واحد روشنی وہ ہے جو زمین کے ماحول سے ’ منعکس اور منتشر’ ہو کر گزرتی ہے۔

آخری مکمل چاند گرہن اس سال مارچ میں ہوا تھا، جبکہ اس سے پہلے 2022 میں دیکھا گیا تھا۔ ایک نایاب مکمل سورج گرہن، جب چاند سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک لیتا ہے، 12 اگست 2026 کو یورپ کے ایک چھوٹے حصے میں دکھائی دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں