امریکی پاپ گلوکارہ سلینا گومز کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے، اور اس موقع پر شوبز دنیا کی کئی نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز رواں ماہ کے اختتام پر اپنے 37 سالہ منگیتر، موسیقار و پروڈیوسر بینی بلانکو کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گی۔
سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے سے تعلقات قائم کیے تھے، جبکہ 2024 میں انہوں نے باضابطہ منگنی کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی اور یہ جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد ہوں گی۔ تقریب میں سلینا کی قریبی دوست اور حال ہی میں منگنی کرنے والی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اپنے منگیتر، کھلاڑی ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شریک ہوں گی۔











